ہر جگہ رحمتوں کا نشاں آپؐ ہیَں
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر : اسلم فیضی
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ہر جگہ رحمتوں کا نشاں آپؐ ہیَں
ہر کڑی دھوپ میں سائباں آپؐ ہیَں
سدرۃ المنتہیٰ تک قدم آپؐ کے
کیا وہاں کوئی پہنچے جہاں آپؐ ہیَں
میرے دل پر کوئی راج کیا کر سکے
میرے دل کے تو بس حکمراں آپؐ ہیَں
خالقِ دو جہاں نے یہ فرما دیا
میرے محبوب ! فخرِ جہاں آپؐ ہیَں
کہہ رہی ہے ہوائے مدینہ یہی
میری خوشبو میں ہر دم رواں آپؐ ہیَں
آپؐ کے دَم سے ہے روشنی کا سفر
ہر اُجالے کے اندر نہاں آپؐ ہیَں
سامنے ہے دُکھوں کا سمندر تو کیا
غم نہیں ، غم نہیں ، مہرباں آپ ہیَں
ہر گھڑی ، ہر زماں ، ذکر ہے آپؐ کا
ہر گھڑی آپؐ ہیں ، ہر زماں آپؐ ہیَں
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
