گلزارِ خیال

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


Gulzar e khayal.jpg

کتاب : گلزار خیال

شاعر : محمد احمد زاہد ، سانگلہ ہل

صفحات : 144

اشاعت : 2022

پبلشر : الکرم نعت لائبریری، سانگلہ ہل

گلزار ِ خیال محمد احمد زاہد کا دوسرا نعتیہ مجموعہ ہے ۔ اس سے پہلے وہ2021 میں "میرے کریم" کے نام سے اپنا پہلا مجموعہ پیش کر چکے ہیں۔گلزار خیال کو دیکھ کر احساس ہوا کہ نعتیہ ادب میں ایک نئی پیڑھی اپنا سر اٹھا چکی ہے ۔ فلیپس کی زینت ثاقب خیر آبادی، مقصود علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف عرفان نے بڑھائی ہے جب کہ مضامین ثاقب خیر آبادی ، عرفی ہاشمی، علی صابر رضوی اورغلام مصطفیٰ دائم، ڈاکٹر نواز کنول اورارسلان ارشد کی طرف سے پیش کیے گئے ہیں ۔ یہی وہ توانا، ذمہ دار اور قابل اعتماد شانے ہیں جنہوں نے نعت کے نقد و نظر اور ترویج کو آگے لے کر چلنا ہیں ۔

144 صفحات کے اس مجموعے میں حمد، نعوت،قطعات، فردیات اور مناقب شامل ہیں

فنی وفکری اعتبار سے جائزہ لیں تو محمد احمد زاہد کا میرے کریم سے گلزار ِ خیال تک کا سفر متاثر کن ہے ۔ ان کے لہجے میں پختگی اور فکر میں ترفع نمایا ں ہے ۔اللہ کریم ان کی یہ کاوش قبول و منظور فرمائے ۔