کونین میں ہیں صاحبِ اسریٰ حضور آپ
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر : مرزا حفیظ اوج
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کونین میں ہیں صاحبِ اسریٰ حضور آپ
دیدار یابِ حسنِ معلی حضور آپ
جبریل بوسہ لے کے کفِ پائے شاہ کا
کہتے ہیں چلیے جانبِ سدرہ حضور آپ
مشتاقِ عشق، حسنِ معلی ہے آج خود
ہیں آج صدرِ بزمِ معلی حضور آپ
سارے نبی ہیں مقتدی اقصیٰ میں آپکے
اور مقتدائے افضل و اعلیٰ حضور آپ
باغِ جنان و عرشِ معلی سجے ہیں آج
چلئے کے بزمِ اسریٰ کے دولھا حضور آپ
رف رف، براق، روحِ امیں پیچھے رہ گئے
طے کر رہے تھے راہ وہ، تنہا حضور آپ
قصرِ دنیٰ میں اور رسا کون ہو سکا
قوسین کا بس ایک حوالہ حضور آپ
اللہ رے یہ اوجؔ کہ زیرِ قدم ہے عرش
کون و مکاں سے آج ہیں بالا حضور آپ
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||