چوم كر جب درِ اقدس كو ہَوا آتی ہے

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

چوم كر جب درِ اقدس كو ہَوا آتی ہے

اِك نئے رنگ سے ماحول کو مہکاتی ہے


اُن کی ہی یاد سے ملتی ہے دلوں کو تسکیں

اُن کے ہی ذکر سے رحمت کی گھٹا چھاتی ہے


اُن کے فیضانِ کرم نے ہے سنبھالا ہم کو

ورنہ دنیا تو ہر اِک گام پہ ٹھکراتی ہے


ربّ سے ملنا ہے تو پھر ان کو بنا لو اپنا

ایک اِک آیہِ قرآں یہی سمجھاتی ہے


جب کبھی روضہِ اقدس کا تصّور باندھوں

ایک خوشبو سی مِرے دل میں اتر آتی ہے


محفلِ نعت میں خود رحمتِ حق بھی فیضؔی

مِدحتِ سرورِ کونین پہ اِتراتی ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات