وہ جن کی یاد سے دل کا مکان روشن ہے

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وہ جن کی یاد سے دل کا مکان روشن ہے

انھی سے میرے یقیں کا جہان روشن ہے


انھی کے نام سے رونق ہے بزمِ ہستی میں

انھی کے ذکر سے سارا جہاں روشن ہے


کہیں بھی عَیب نہیں ہے ، کہیں بھی جھول نہیں

مِرے حضورؐ کا ہر اِک بیان روشن ہے


انھی کا حُسن چمکتا ہے چاند تاروں میں

انھی کے نُور سے یہ آسمان روشن ہے


جنہوں نے اُن کی محبت میں خود کو وار دیا

ہر اِک زمانے میں ان کا نشان روشن ہے


انھی کو مل گئی فیضیؔؔ رضائے ربانی

انھی کی یاد سے جن کا جہان روشن ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات