نعتیہ ادب کے تنقیدی نقوش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naatia adab ke tanqeedi naqoosh.gif


مصنف : محمد اکرم رضا

پبلشرز : نعت ریسرچ سنٹر، کراچی

تعارف  : راشد اشرف [1]

نعتیہ ادب کے تنقیدی نقوش[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس کتاب کے مصنف پروفیسر محمد اکرم رضا ہیں۔پروفیسر صاحب ابتدائیے میں لکھتے ہیں:

” جب محسوسات کی پاکیزہ اور مقدس دنیا میں فقط خوشنودی رسول ﷺ کا حسن جلوہ ریز ہو تو پھر نعت کہتے ہوئے غلطی کا گمان نہیں ہوتا۔اگر کبھی تمام تر احتیاط کے باوجود احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوٹ جائے تو پھر کسی صاحب فکر کے توجہ دلانے پر بلا تاخیر رجوع کرنے اور فکری شاہل سے دلان فکر کی آلودگی دور کرنے کا اہتمام مجبورا نہیں ،بصد شوق کیا جاتا ہے۔ تنقید و تحقیق کا مطلب تنقیص یا عیب جوئی نہیں بلکہ اصل حقیقت نعت کی شاہراہ پر چلنے والوں کی رہنمائی ہے۔ بعض ناقدین کی فکری سوئی فقط اس بات پر اٹکی ہے کہ جب صنف نعت اتنی ہی پاکیزہ اور مقدس ہے تو اس پر تنقید کیسے ہوسکتی ہے۔اس طور وہ نعت گو کو تقدس مابی کا لبادہ اوڑھا کر اسے ادب کی بلند ترین مسند پر بٹھا دیتے ہیں۔ حقیقت میں ہمارا مقصد نعت گوکے مقام و مرتبہ پر حرف زنی نہیں بلکہ نعت پارے کے مواد، مفہوم اور ہیت کے اچھے برے پہلوؤں کی جانچ کرنا ہے تاکہ نعت گو شاعر ایسی غلطی کا ارتکاب نہ کر پائے بلکہ ہر آن اس پیغام کو پیش نظر رکھے: قران سے میں نے نعت گوئی سیکھی یعنی رہے احکام شریعت ملحوظ "


پروفیسر محمد اکرم رضا ایک جگہ لکھتے ہیں:


” نعت گو شعرا کی تعداد فکر و بخیل سے زیادہ ہوئی تو تنقید نعت کا تصور وقت کا تقاضا بن کر ابھرا۔ اگر تنقید و تحقیق کا پرچم اپنے وجود کا احساس نہ دلاتا تو رطب و یابس کے نام پر لغت میں وہ کچھ آنے لگتا جو کسی صاحب ایمان کو گوارا نہ تھا۔خصوصی داد و تحسین کے مستحق ہیں سید صبیح رحمانی جنہوں نے مجلہ نعت رنگ کا پہلا شمارہ ہی تنقید نعت کے موضوع پر منظر عام پر لا کر سب کو چونکا دیا۔ صبیح رحمانی نے خود کو نعت رنگ کی اشاعت تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ تنقیدی ذوق سے آراستہ نعت نگاروں کے دامان تخلیق سے تنقید نعت کے ادبی شہ پارے برآمد کر کے ان کے شایان شان اشاعت کا اہتمام کیا۔ زیر تذکرہ تصنیف ’نعتیہ ادب کے تنقیدی نقوش‘ بھی جناب رحمانی کی جرات آزمائیوں کا شاخسانہ ہے۔ “

کتاب میں نعت پر تنقید و تبصرے کے تعلق سے مختلف مشاہیر کی آراءشامل کی گئی ہیں:

احمد رضا خان بریلوی فرماتے ہیں:

حقیقتا نعت شریف لکھنا نہایت مشکل کام ہے۔اس میں تلوار کی دھار پر چلنا پڑتا ہے۔اگر بڑھتا ہے تو الوہیت میں پہنچ جاتا ہے اور کمی کرتا تو تنقیص ہوتی ہے۔“

ڈاکٹر عاصی کرنالی کہتے ہیں :

” کبھی کبھی ہم حضور ﷺ کی توصیف افراط تفریط کا باعث ہوجاتے ہیں۔کبھی تو کسر شان کا یہ انداز کہ انہیں اپنے جیسا بشر سمجھتے ہیں اور کبھی ازراہ مبالغہ انہیں اللہ کی مخصوص صفات اور اختیارات کا حامل قرار دیتے ہیں۔ اللہ کے پردے میں وحدت کے سوا کچھ نہیں۔ اس لیے سب کچھ حضور ﷺ سے ہی مانگنا ہے۔ کیا نعت کے ایسے مضامین قران اور سنت کے مزاج کے مطابق اور دانش و معرفت کے اصول و اخلاق سے مناسبت رکھتے ہیں؟ “

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

نئے صفحات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659


حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  1. [http://hamariweb.com/articles/23041 یہ تعارف ویب سائٹ" ہماری ویب " سے لیا گیا ہے