مدینے کا یا رَبّ دِکھا راستہ

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مدینے کا یا رَبّ دِکھا راستہ

یہی ہے تِرے قُرب کا راستہ


چلا جب بھی سُوئے مدینہ کوئی

تو اُس پر کَرم کا کھُلا راستہ


چلے میرے آقاؐ جو معراج کو

مہکنے لگا عرش کا راستہ


اُسی کو ہدایت کی خوشبو ملی

جسے مل گیا آپؐ کا راستہ


اندھیرے میں نام انؐ کا پڑھتے رہو

دِکھاتا رہے گا خدا راستہ


جو تھامے گا دامانِ عشقِ نبیؐ

تو بن جائے گا رہنما راستہ

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات