عمران سلیم

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


تاریخ پیدائش 16 جون 1958 مقامِ پیدائش و رہائش: گوالمنڈی، لاہور

تاریخِ وفات: 8 دسمبر 2019


تحریر  : محمد ارسلان ارشد

پیکرو اخلاص[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

محترم عمران سلیم 16 جون 1958 کو لاہور کے علاقہ گوالمنڈی میں حافظ محمد ابراہیم کے ہاں پیدا ہوئے.

علم و حکمت کے موتی بصورتِ نعتِ سرورِ رسالت بھکیرنے والے عمران سلیم نے باقاعدہ کسی ادارے میں تو تعلیم حاصل نہیں کی مگر اللہ کریم نے اُن کو علم و دانش کے ایسے انمول نگینوں سے نوازا تھا کہ جن کی چمک دمک اُن کی لکھی ہوئی نعتوں میں ہمیں بخوبی نظر آتی ہے، کہنے کو تو اُن کے پاس کوئی دنیاوی ڈگری نہیں تھی لیکن دراصل اُن کے پاس کائنات کی سب سے بڑی ڈگری یعنی نعت کی ڈگری موجود تھی جو اس دنیا میں عزت و تکریم کا باعث ہونے کے ساتھ ساتھ آخرت میں نبیِ رحمت حضرت محمد مصطفےٰ(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شفاعت کی بھی ضامن ہے.

عمران سلیم کا پیشہ تو دوکانداری تھا مگر اسی کے ساتھ ساتھ اُن کا شعری ذوق بھی بڑھتا رہا اور یوں 1990 میں اُن کا پہلا پنجابی مجموعہ غزل "پاگل پنچھی سوچاں دے" منظرِ عام پر آیا اور 1990 سے 2019 تک عمران سلیم کے غزلوں اور نظموں کے کُل 13 مجموعے اشاعت پذیر ہوئے جن میں 8 پنجابی اور 5 تخلیقات اردو کی شامل ہیں. جہاں عمران سلیم نے غزل کے میدان میں کامیاب طبع آزمائی کی وہیں نعت جیسی مقدس ترین صنفِ سخن میں بھی اُن کا نام اور کام نمایاں نظر آتا ہے. عمران سلیم نے پہلی نعتِ مبارکہ 1985 میں کہی جس کے دو شعر ہیں کہ.


نبی دے پیراں دی مٹی جنہوں ملی ہووے

اوہدے لئی تے ہنیرا وی روشنی ہووے

کراں نہ دوسرے ساہ نُوں کدے گوارا میں

جے میری روح دی طیبہ چ حاضری ہووے


عقدتوں اور محبتوں سے بھرا عمران سلیم کا یہ مہکتا ہُوا سفرِ نعت جاری رہا اور 2010 میں اُن کا پہلا اردو مجموعہ نعت "ثنا خوانِ محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)" منصہء شہود پر جلوہ گر ہُوا جس کے بعد انہوں نے 4 مزید نعتیہ گلدستے گلستانِ نعت کو عطا کیئے جن میں "پتھراں دے وچ پُھل کھڑے" 2012 میں شائع ہُوا یہ اُن کا واحد پنجابی مجموعہ نعت ہے، 2016 میں "نسخہء کیمیا، 2017 ًمیں "چراغِ عشقِ محمد(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)" اور 2019 میں "نُور ہی نُور ہے" کے نام سے اُن کا پانچواںنعتیہ مجموعہ شائع ہُوا جو اُن کی زندگی میں شائع، ہونے والی اُن کی آخری کتاب تھی،


عمران سلیم اکثر مشاعروں اور اددبی پروگرامز میں شریک ہوتے رہے خصوصاً راجا رشید محمود کے ماہانہ طرحی مشاعروں میں بھی وہ با قاعدگی سے شرکت فرماتے رہے جس پر خود راجا رشید محمود نے لکھا کہ

"عمران سلیم کا دِل حضور رسولِ کریم علیہ الصلوٰتہ و التسلیم کی محبت کا امین ہے وہ نعت کے طرحی مشاعروں میں شریک ہوتا ہے تو شعرائے نعت اُس پر داد و تحسین کے ڈونگرے برسانے پر اپنے آپ کو مجبور پاتے ہیں کیونکہ اُس کی نعتیہ شاعری میں عقیدت و ارادت کی فصل کُھل کر پھلی پھولی ہے، یہاں ذہن و احساس کے حبس کا گُمان نہیں ہوتا"


عمران سلیم عجز و انکسار کے پیکر تھے اور اُن کی شاعری میں بھی یہی قرینہء عجز جھلکتا نظر آتا ہے نعت میں جہاں انہوں نے روایتی مضامین کو بڑی خوبصورتی سے نبھایا وہیں نت نئے اور منفرد موضوعات کو بھی احسن، سہل اور عام فہم انداز میں قاریئینِ نعت تک پہنچایا یہاں بطورِ حصولِ برکت و سعادت عمران سلیم کے چند اشعار درج ذیل ہیں


ہماری عُمر کا صحرا گُل و گلزار ہو جائے

دعائے بے کساں جا والی کوثر کی خوشبو لا

نبی کی نعت لکھنی ہے مجھے اے فکر کے طائر

ادب سے جا گُلابوں سے تنِ اطہر کی خوشبو لا


ان جیسے بے شمار خوبصورت اشعار کے تخلیق کار عمران سلیم 8 دسمبر 2019 کو طویلِ علالت کے بعد انتقال فرما گئے. ازل سے یہی دستورِ دنیا ہے کہ جو یہاں آتا ہے ایک نہ ایک دن اسے یہاں سے جانا ہوتا ہے مگر کچھ لوگ اپنی بے مثال خدمات کی وجہ سے ہمیشہ کے لیئے امر ہو جایا کرتے ہیں اُن ہی خوش نصیبوں میں عمران سلیم کا بھی شمار ہوتا ہے جو آج خود تو اِس دنیا میں موجود نہیں لیکن اُن کا ادبی کام خصوصاً نعتیہ ادب کے لیئے انکی خدمات ہمیشہ اُن کے نام کو زندہ رکھیں گی. اللہ کریم نعت کے صدقے عمران سلیم صاحب کی لحد پر اپنی کروڑہا رحمتیں نازل فرمائے اور اُن کے درجات بلند فرمائے اور اُن کی نعت گوئی کو اُن کے لیئے توشہِ آخرت بنائے (آمین یا رب العالمین)


مشہور کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعتیہ مجموعے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]