سر تا با فلک پھر ہوئے انوار نمایاں
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر : مرزا حفیظ اوج
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
سر تا با فلک پھر ہوئے انوار نمایاں
پھر جشنِ ولادت کے ہیں آثار نمایاں
آقا کی ولادت پہ سجے ارض و سماوات
ہیں آمدِ سرکار کے اظہار نمایاں
معراج پہ جبریل کے جلتے تھے جہاں پرَ
قوسین تلک اُن کی تھی رفتار نمایاں
صدیق و عمر، حضرتِ عثمان و علی کے
ہیں حلقہء عشّاق میں دِلدار نمایاں
مخمور کئے دیتے ہیں مخمور یہ ہو کر
میخانہء احمد کے ہیں میخوار نمایاں
آقا نے مجھے اوجؔ ہی بخشا ہے تبھی تو
رہتے ہیں مری نعت کے اشعار نمایاں
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||