سبز گنبد پہ نظر شوق سے ڈالی میں نے - زینب سروری
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعرہ : زینب سروری
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سبز گنبد پہ نظر شوق سے ڈالی میں نے
اپنی سوئی ہوئی تقدیر جگا لی میں نے
دل کی آواز پہ لبیک کہا، آنکھوں میں
خاک طیبہ کی سرِ راہ لگا لی میں نے
عکس ہے گنبدِ خضرٰی کا نگاہوں میں ابھی
تشنگی کچھ تو نگاہوں کی بجھا لی میں نے
روح کی، جان وجگر،قلب کی تسکیں کے لئے
ان کی تصویر تخیل میں بسا لی میں نے
دیکھتے، دیکھتے یکبارگی اپنے دل کی
ڈور اک گنبدِ خضرٰی سے ملا لی میں نے
ہے یقیں ان کی دعاؤں کی قبولیت کا
در پہ ہرشخص کو دیکھا ہے سوالی میں نے
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||