رحمتِ باراں سے جب مہکی ہَوَا صلِّ علیٰ ۔ اختر شمار
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر : اختر شمار
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
رحمتِ باراں سے جب مہکی ہَوَا صلِّ علیٰ
آسماں نے سات رنگوں سے لکھا صلِّ علیٰ
ڈالی ڈالی کا وظیفہ آپ کا ذِکرِ جمیل
ہر شجر کے پتّے پتّے کی دُعا صلِّ علیٰ
مَیں سکوتِ حجرئہ دِل میں مصلّے پر نہ تھا
رات کے پچھلے پہر کِس نے کہا صلِّ علیٰ
سوچ میں نورِ محمد کی کِرن اُتری تھی اور
کھُل گیا تھا مجھ پہ میرا آئنہ صلِّ علیٰ
ہولے ہولے سانس میں مہکی جو خوشبوے درُود
دِھیرے دِھیرے میری دھڑکن نے کہا صلِّ علیٰ
پا لیا ہے اسمِ اعظم دِل نے جینے کے لیے
ہر گھڑی وردِ زباں صلِّ علیٰ صل ِ علیٰ ِّ علیٰ
دیکھتا ہُوں منکشف ہوتے ہوئے مَیں کائنات
ہر قدم پر دم بہ دم اور جابہ جا صلِ علیٰ
مرحبا آنکھیں جو لپکیں سبز گنبد کو شمار
دِل سنہری جالیوں سے جا لگا صلِّ علیٰ
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
