ذکر آپ کا حسب حال ہے
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: عبید اعظم اعظمی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ذکر آپ کا حسب حال ہے
کل بھی ڈھال تھا اب بھی ڈھال ہے
یہ سکھا دیا یہ بتا دیا
یہ حرام ہے، یہ حلال ہے
ذات آپ کی، بات آپ کی
لازوال تھی لا زوال ہے
دَور آپ کا طَور آپ کا
بے مثال تھا، بے مثال ہے
ان کا امتی، ہے عُبیدؔ بھی
یہ عنایتِ ذوالجلال ہے