خالد عرفان
اصل نام خالد عرفان ادبی پہچان بھی خالد عرفان اور تخلّص خالد ہے 9 ستمبر 1956ء کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
شعری و ادبی رحجانات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
خالد عرفان طنز و مزاح کے شاعر ہیں۔ ۔خالد عرفان نے لکھنے کا آغاز 1968ء میں روزنامہ ’’ جنگ‘‘ بچوں کے صفحے سے کیا۔ اس زمانے میں بھی بچوں کے لیے مزاحیہ نظمیں لکھیں۔ 1974ء میں طنز و مزاح کا پہلا مشاعرہ کراچی پریس کلب میں پڑھا۔ ابتدا میں حکومت سندھ لیبر ڈویژن اور پی ٹی وی کے کمرشل سیکشن میں ملازم رہے۔ اپنی آزاد مزاجی کی وجہ سے نوکری کو خیرباد کہہ دیا۔ فنِ کتابت کو ذریعۂ معاش بنایا، کچھ عرصہ پبلشنگ سے بھی وابستہ رہے۔ صحافتی خدمات بھی انجام دیں آج کل نیویارک ا مریکہ میں قیام ہے۔
نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ڈاکٹر شہزاد احمد اپنی کتاب ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا میں فرماتے ہیں
خالد عرفان کی نعتیہ شاعری صرف نعت گو کہلوانے کے لیے نہیں کہی گئی۔ بلکہ اس میں رسول اکرم سید عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذاتِ گرامی کو آج کی مادّی ترقی اور سائنسی ایجادات پر فوقیت دی ہے۔ نبیٔ کریم ﷺ کی اس بصیرت اور بصارت کو جدید افکار و نظریات کے تناظر میں پیش کیا گیاہے۔ جو اللہ کے رسول نے آج سے چودہ سو سال پہلے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے ارشاد فرمائے تھے۔
نعتیہ مجموعہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
مشہور کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
رسول پاک کی سیرت سے روشنی پا کر [1]
تکتی رہتی ہیں رہ طیبہ مسلسل آنکھیں [2]
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نئے صفحات | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
|