ترائیلے

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


تحریر : نوید ظفر کیانی

ترائیلے ایک فرانسیسی صنف سخن ہے۔جوآٹھ مصرعوں پر مشتمل ایک مختصر نظم کو کہتے ہیں جو ایک ہی بند میں مکمل ہوجاتی ہے۔ آٹھ مصروں میں صرف دو قافیے ہوتے ہیں۔ اور اس کی ایک خاص ترتیب ہوتی ہے۔ اس کی ترتیب اس طرح ہے۔

الف،ب،الف، الف ،الف، ب،الف، ب۔


پہلا، تیسرا، چوتھا، پانچواں اور ساتواں مصرع ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوتا ہے۔ جن میں پہلا مصرع چوتھے اور ساتویں مصرع کے طور پر من و عن دہرایا جاتا ہے ۔ اسی طرح دوسرا، چھٹا اور آٹھواں مصرعے ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوتا ہے جن میں دوسرا مصرع آٹھویں مصرع میں من و عن دہرایا جاتا ہے -

یعنی پہلے مصرع کی تین مرتبہ تکرار ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے اس صنف سخن کا نام Trioletرکھاگیاہے۔

ترائیلے کی تاریخ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس صنف سخن کی ابتدا فرانس میں ہوئی۔ فرانسیسی شاعرAdenes Le Roiنے پہلی بار اپنی نظم Cleomadesمیں اس کا تجربہ کیا۔ Patrek Kerayنے پہلی بار 1651میں اسے انگریزی زبان میں داخل کیا۔ Fadrik Rasmanنے جرمن زبان میں اس صنف سخن کو بہت فروغ دیا۔ اردو میں احمدندیم قاسمی، نریش کمار شاد، قاضی سلیم اور فرحت کیفی وغیرہ نے مختلف موضوعات پر ترائیلے کہے ہیں۔


نعتیہ ترائیلے - ایک مثال[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہے جو انساں صاحب خلق عظیم

اس پہ صبح و شام ہوں لاکھوں سلام

اس نے دکھلائی ہے راہِ مستقیم

ہے جو انساں صاحب خلق عظیم

در حقیقت ہے وہ کل عقل سلیم

امن کا اس نے دیا سب کو پیام

ہے جو انساں صاحب خلق عظیم

اس پہ صبح و شام ہوں لاکھوں سلام

عظیمؔ امروہوی


پہلا مصرع میں قافیہ : عظیم

دوسرے مصرع میں قافیہ : سلام

تیسرے مصرع میں قافیہ : مستقیم

چوتھے مصرع میں قافیہ: عظیم اور ( پہلا مصرع کی تکرار)

پانچویں مصرع میں قافیہ : سلیم

چھٹے مصرع میں قافیہ : پیام

ساتویں مصرع میں قافیہ: عظیم اور (پہلا مصرع کی تکرار)

آٹھواں مصرع میں قافیہ : سلام اور ( دوسرے مصرع کی تکرار )


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

فارسی و عربی کی اصناف[ماخذ میں ترمیم کریں]

نظم | غزل | قصیدہ | قطعہ | رباعی | مثنوی | مرثیہ |

سنسکرت، ہندی، پنجابی اور برصغیر کی دیگر اصناف[ماخذ میں ترمیم کریں]

کہہ مکرنی | لوری | گیت | سہرا | دوہا | ماہیا | | کافی | سی حرفی | گھڑولی | تورا | خماسی

انگریزی اصناف[ماخذ میں ترمیم کریں]

آزاد نظم | نثری نظم | ترائیلے | سانیٹ

دیگر[ماخذ میں ترمیم کریں]

| ہائیکو |