بے مہر ساعتوں كو ثمر بار كر دیا

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بے مہر ساعتوں كو ثمر بار كر دیا

یادِ نبیﷺ نے بخت كو بیدار كر دیا


كب زندگی كو پھول سالہجہ ہُوا نصیب

اس دشت كو تو آپ نے گلزار كر دیا


ذكرِ نبیﷺ سے روح میں اتری ہے چاندنی

دل كے حرا كو مركزِ انوار كر دیا


جینے كا كیا قرینہ سكھایا حضورۖ نے

قرآن ہی كو زینتِ كردار كر دیا


ہر بے نوا كو جرأت اظہار بخش دی

ہر بے خبر كو واقفِ اسرار كر دیا


اللہ كے سوا كوئی معبود ہی نہیں

حسنِ عمل سے اس كا بھی اظہار كردیا


اب حاضری كو اذنِ سفر دیجۓ حضورۖ

جینا مِرا فراق نے دشوار كر دیا


فیضؔی مِرے حضور كا ہے یہ بھی معجزہ

ہر دور كے شعور كو بیدار كر دیا


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات