بی بی آمنہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


آپ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ ماجدہ ہیں ۔ ولادت ِ رسول کریم سے آپ کی قسمت کا ستارا ایسا روشن ہوا کہ سب عورتیں حسرت کرتے رہ گئیں ۔ حضرت عبداللہ بن عبدا لمطلب کی قبر کی زیارت سے واپسی پر ابواء کے مقام پر فرشتہ اجل نے آلیا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نظر ڈالی تو بے اختیار پکاریں۔ [1]


بارك فيك الله من غلام * يا ابن الذي من حومة الحمام

اللہ تمہیں بابرکت لڑکا بنائے، اے اس باپ کے بیٹے جو جنگ کی سختی کے مقام سے نہیں گھبراتا۔


نجا بعون الملك المنعام * فودي غداة الضرب بالسهام

نعمت دینے والے بادشاہ کی مدد سے بچ گیا، جس دن قرعہ اندازی ہوئی، تو اس کی دیت ،


بمائة من إبل سوام * إن صح ما أبصرت في منامي

سو اونٹ ٹھہری، اگر وہ بات صحیح ہے جو میں نے خواب میں دیکھی،


فأنت مبعوث إلى الأنام * من عند ذي الجلال والاكرام

تو تم ذی الجلال والاکرام کی طرف سے تمام لوگوں کے لئےبھیجے گئے ہو ۔


تبعث في الحل وفي الحرام * تبعث بالتحقيق والإسلام

ارض حل و حرم کے طرف، حق اور اسلام کے ساتھ۔


دين أبيك البر إبراهام * تبعث بالتخفيف والإسلام

تمہارے نیک باپ ابراہیم کے دین کے ساتھ، جواسلام ہے اور آسانی والا دین ہے ۔


أن لا تواليها مع الأقوام * فالله أنهاك عن الأصنام

تمہیں وصیت کرتی ہوں کہ خدا کے لئے قوم کے ساتھ بتوں سے محبت نہ کرنا۔

ترجمہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

امواج الساحل

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بی بی آمنہ | حلیمہ سعدیہ | شیما بنت حارث | اروی بنت عبد المطلب | عاتکتہ بنت عبد المطلب | صفیہ بنت عبد المطلب | ام ایمن | فاطمہ زاہرہ |

ورقہ بن نوفل | عبد المطلب | ابو طالب |ابوبکرصدیق | علی بن طالب | حسان بن ثابت | کعب بن مالک | ابوسفیان بن حارث | سواد بن قارب | عبداللہ بن زبعری | زہیر بن صرد

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

  1. ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی، بر صغیر پاک و ہند میں عربی نعتیہ شاعری ، محکمہ اوقاف، پنجاب، 2002 ء ص 348 بحوالہ الخصائص الکبری، ص: 79/1