بہم نجات کا مجھ کو بھی آسرا کر دے

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj"

شاعر : مرزا حفیظ اوج

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بہم نجات کا مجھ کو بھی آسرا کر دے

الٰہی میرے قلم کو ثنا عطا کر دے


خدایا دل پہ مرے اُنکا نور وا کر دے

درودِ پاک کی ضو سے یہ پُر ضیا کر دے


کریمِ ما ترا ہی آستاں اِک ایسا ہے

سوال جو بھی کرے اسکو وہ عطا کر دے


حضور دامنِ صد چاک چاہتا ہے رفو

حضور! موجِ کرم آج معجزہ کر دے


حضور آپ کا فیضان سایہ افگن ہو

مری حیات کو رحمت کا سلسلہ کر دے


کرم ہو شاہِ امم اِس پہ، ہو نگاہِ کرم

یہ اوجؔ بھی شہہِ والا پہ جاں فدا کر دے


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات