جکمراں وہ ہے جو ہے بندہ انﷺ کا ۔ امیر مینائی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جکمراں وہ ہے جو ہے بندہ انﷺ کا

کون آزاد نہیں بندہ احسان انﷺ کا


لے چلے بخشش امت کا خدا سے اقرار

عرصئہ حشر ہے مارا ہوا میداں انﷺ کا


کس طرح گر کے کنوئیں سے نکل آتے یوسف

ہاتھ آتا نہ اگر گوشئہ داماں انﷺ کا


کس کی طاقت ہے کہ مدحت میں زباں کھول سکے

جب خدا خود ہی ہو قرآں میں ثنا خواں انﷺ کا


بادشاہوں کو کیا فقیر میں مغلوب امیر

وجہ یہ ہے کہ خدا خود تھا نگہباں انﷺ کا

مزید دیکھیے

امیر مینائی