اسی لئے تو چمکتے رہے نصیب مِرے
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر : اسلم فیضی
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اسی لئے تو چمکتے رہے نصیب مِرے
کہ مجھ پہ تیری ہی رحمت رہی حبیبؐ مِرے
اب آ سکیں گی نہ تاریکیاں مِرے آگے
کہ آگئی ہے تِری روشنی قریب مِرے
خدا کا شکر اُجالے دیئے مجھے تُو نے
خدا کا شکر کہ سائے نہیں مُہیب مِرے
سلجھ گئے تِری رحمت سے سب کے سب آقاؐ
جو اردگرد مسائل رہے عجیب مِرے
مِرے وطن پہ بھی برسے تِرے کرم کا سحاب
کہ ہو رہے ہیں پریشان سب غریب مِرے
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
