پیکر ِ کشف و کرامات لکھوں نعت لکھوں
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر : اشرف یوسفی
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
پیکر ِ کشف و کرامات لکھوں نعت لکھوں
حاصل ِ ارض و سما وات لکھوں نعت لکھوں
شجرۃ الکون ہے تو تجھ سے ہے عالم کا ظہور
پھل لکھوں پیڑھ لکھوں پات لکھوں نعت لکھوں
جس جگہ طائر ِ ادراک کے پر جلتے ہیں
اس سے آگے کی میں کیا بات لکھوں نعت لکھوں
چہرہ والشمس جبیں ماہ ِ مبیں ہے تیری
چشم و لب کوترے آیات لکھوں نعت لکھوں
حرف نکلے ہیں قلم سے کہ ستارے نکلے
شعر کو نور کی سوغات لکھوں نعت لکھوں
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| نئے اضافہ شدہ کلام | |
|---|---|
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||