فردوس فاطمہ اشرفی

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

فردوس فاطمہ اشرفی ایک نعت گو شاعرہ ہیں۔

نمونہء کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خلد کس پر ہے فدا سوچو ذرا

حسنِ شہرِ مصطفی سوچو ذرا


صاحبِ لولاک کو آئے پسند

شعر ایسا نعت کا سوچو ذرا


ارضِ طیبہ پر قدم رکھتے ہوئے

حال کیا ہوگا ترا سوچو ذرا


یادِ سرور میں دلِ مغموم کے

مسکرانے کی ادا سوچو ذرا


ان کے در پر رائگاں ہوتا ہے کیا؟

دل کا کوئی مدعا سوچو ذرا


مجرموں کو حشر میں دے گی پناہ

کس کی رحمت کی ردا سوچو ذرا


ہے فضائے مدحت ِ احمد کہاں

اور کہاں فکرِ رسا سوچو ذرا


تیری آنکھوں میں ہے فردوسِ حزیں

خواب کس در کا بسا سوچو ذرا

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعت کائنات پر نئی شخصیات