جب ذکر مصطفیٰ میں جلائیں گے ہم چراغ
نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
شاعر: انجم بارہ بنکوی
بشکریہ:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
جب عشق مصطفیٰ میں جلائیں گے ہم چراغ
پلکوں پہ جگمگائیں گے پھر دم بہ دم چراغ
جن کو نبی کے اسوہء حسنہ سے عشق ہے
ان کے بنے ہیں راہ میں نقش قدم چراغ
یہ بھی لکھا ہوا ہے خدا کی کتاب نے
سرکار نے جلائے ہیں کتنے اہم چراغ
اللہ کا کرم ہے دعائے رسول سے
اسلام کو ملے ہیں کئ محترم چراغ
جو بھی لکھے گا شعر محمد کے نام سے
اس کے لئے بنیں گے یہ کاغذ قلم چراغ
اس بار قربتوں کی خوشی سے نواز دیں
کب تک سہیں گے آپ سے دوری کا غم چراغ