آفتاب نقوی
شعبۂ نعت کے یہ عظیم مجاہد آفتاب احمد نقوی 9 ستمبر1951ئ میں سانگلہ کے قریب موضع صمد والی میں پیدا ہوئے۔
خدمات و اعزازات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
- آفتاب نقوی کی سب سے بڑی خدمات میں سے ایک ماہنامہ اوج کا نعت نمبر ہے ۔
- آپ نے پنجابی نعت میں پی ایچ۔ڈی کی پہلی ڈگری حاصل کی۔آپ کافی عرصہ درس وتدریس کے شعبہ سے وابستہ رہے،اور مختلف تعلیمی اداروں میں طلباءکو زیورِتعلیم سےآراستہ کیا۔
- آپ کو لاہور کے علاقے شاہدرہ کی سب سے قدیم تعلیمی درسگاہ "سادات ماڈل سکول" کا بانی ہونے کا بھی شرف حاصل ہے،
- کاروان رضائے مصطفےٰﷺ کے بانیوں میں بھی آپ کا شمار ہوتا ہے۔
- نعت لائبریری، شاہدرہ کے قیام میں بھی آپ کا بڑا ہاتھ ہے کیونکہ آپ کے مشورے اور خواہش پر ہی لائبرری کے بانی چودھری محمد یوسف وِرک نے لائبریری قائم کی جو اِس وقت لاہور کی دوسری بڑی نعت لائبریری ہے۔
- پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد نقوی نے فاضلِ اردو میں پورے لاہور میں اول پوزیشن حاصل کی،اوراُس وقت کے وزیرِخرانہ پنجاب حنیف رامے سے گولڈمیڈل حاصل کیا،
- نعت کے حوالے سے بھی آپ نے گراں قدر خدمات انجام دیں اور نعت کے موضوع پہ تحقیقی کُتب بھی لکھیں۔
- نعت کے حوالے سے اِن بے مثال خدمات کے اعتراف میں انہوں نے اُس وقت کی وزیرِاعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو سے قومی سیرت ایوارڈ حاصل کیا۔
مشہور کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
تو اوج رسالت ہے، شہ خیر امم ہے [1]
جس کا قصیدہ خالق عرش بریں کہے [2]
بڑھ کر ہے خاک طیبہ رفعت میں آسماں سے
وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ڈاکٹر آفتاب احمد نقوی 28 اکتوبر1995ئ کو بہیمانہ دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔آپ گورنمنٹ ڈگری کالج شاہدرہ جاتے ہوۓشہید کر دیے گئے،اور یوں بہت سے تحقیقی و تخلیقی کام تشنہ لب رہ گئے اور علم وادب کی دنیاآئندہ منظرِعام پر آنے والے کام سے محروم ہو گئی۔
دنیاۓ علم و ادب کے لیے آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاۓ گا۔
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
سیماب اکبر آبادی | اکبر شاہ وارثی | نیر حامدی | حامد بدایونی | ضیاء القادری | بہزاد لکھنوی | عزیز جے پوری | مظہر الدین مظہر | اختر الحامدی | منور بدایونی | ستار وارثی | خلیل برکاتی | شاعر لکھنوی | درد اسعدی | صبا اکبر آبادی | حبیب نقشبندی | عنبر وارثی | اعظم چشتی | سکندر لکھنوی | حبیب جالب | کوثر نیازی | محشر بدایونی | افتاب نقوی | شمس بریلوی | قمر الدین انجم | محمد علی ظہوری | کاوش وارثی | صائم چشتی | نیر سہروردی | اقبال عظیم | ریاض سہروردی | فدا خالدی دہلوی | عبدالستار نیازی | مسرور کیفی | حفیظ تائب | ادیب رائے پوری | احمد ندیم قاسمی | صابر براری | انصار الٰہ آبادی | رفیق عزیزی | عابد بریلوی | نصیر الدین نصیر | رشید وارثی | راغب مراد آبادی | مظفر وارثی | جمیل عظیم آبادی | شفیق بریلوی | محمد اکرم رضا | رہبر چشتی | مہر وجدانی | نذر صابری | طارق سلطان پوری | سوزڈیروی | کوثر بریلوی | نصیر شیخ احمر