عطاۓ ربّ ہے جمال طیبہ

نعت کائنات سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

عطاۓ ربّ ہے جمال طیبہ

بھلا كہاں ہے مثال طیبہ؟


جھكا جھكا سا ہے آسماں بھی

ہے كیسا اوجِ كمالِ طیبہ


سحابِ رحمت برس رہا ہے

كہ رُو بہ رُو ہے جمالِ طیبہ


ہے سب سےبڑھ كر یہی عنایت

رہے لبوں پر سوالِ طیبہ


تمام عالَم كو چھان مارا

كہیں نہیں ہے مثالِ طیبہ


مہكنے لگتی ہیں میری سانسیں

كبھی جو آۓ خیالِ طیبہ

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات