لفظ ''ارم'' کا استعمال
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:38، 27 مارچ 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
"ارم" شداد کی بنائی ہوئی جنت ہے ۔ کیا مدینہ منورہ کے لیے "ارم" کا لفظ استعمال کیا جا سکتا ہے ؟
ڈاکٹر اشفاق انجم ایک شعر پر رائے دیتے ہوئے فرماتے ہیں <ref> شفیق ، محمدسہیل، ڈاکٹر، ’’نعت نامے بنام صبیح رحمانی‘‘،محولہ بالا،ص۱۱۴۔۱۱۵ </ref>
’میرے اسلوب کو ندرت کی ارم بھی ہو عطا
لہجہ وہ دے کہ جو فردوس سماعت ہوجائے
’’ ارم ‘‘ شداد کی بنائی ہوئی جنت کا نام ہے۔ میں نعت و حمد میں خصوصاً اس لفظ کے استعمال کے حق میں نہیں ہوں۔(47)
مثالیں
آپ کا شہر بھی کیا خلد سے کم ہے ہم کو
دشت طیبہ بھی باندازِ ارم ہے ہم کو
ہو رہا ہے مردِ مسلم رہروِ راہِ ارم
کس طرح محمود راہِ ہادئ اسلام ہے