ہر گھڑی پیش نظر روضئہ عالی ہوتا

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:36، 27 مارچ 2023ء از 45.115.52.62 (تبادلۂ خیال)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

"عالم نظامی" شاعر:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ہر گھڑی پیش نظر روضئہ عالی ہوتا

میں جو دربار محمد کا سوالی ہوتا


میں سوا ان کے کسی کی نہ تمنا کرتا

کاش مجھ کو بھی عطا عشق بلالی ہوتا


روشنی ان سے نہ ملتی جو شعور حق کی

کوئی منصور نہ رومی نہ غزالی ہوتا


ان کی سیرت کو جو سینے سے لگا کر رکھتے

ہر قدم اپنا زمانے میں مثالی ہوتا


مار دی جاتی مرے منہ پہ عبادت عالم

دل مرا ان کی محبت سے جو خالی ہوتا