ہر گھڑی پیش نظر روضئہ عالی ہوتا

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

"عالم نظامی" شاعر:عالم نظامی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہر گھڑی پیش نظر روضئہ عالی ہوتا

میں جو دربار محمد کا سوالی ہوتا


میں سوا ان کے کسی کی نہ تمنا کرتا

کاش مجھ کو بھی عطا عشق بلالی ہوتا


روشنی ان سے نہ ملتی جو شعور حق کی

کوئی منصور نہ رومی نہ غزالی ہوتا


ان کی سیرت کو جو سینے سے لگا کر رکھتے

ہر قدم اپنا زمانے میں مثالی ہوتا


مار دی جاتی مرے منہ پہ عبادت عالم

دل مرا ان کی محبت سے جو خالی ہوتا