انکی تخلیق کے باعث ہی بنی ہے دنیا
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:06، 3 جولائی 2022ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم)
شاعر :عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ان کی تخلیق کے باعث ہی بنی ہے دنیا
پھر بھی توہین رسالت میں لگی ہے دنیا
عنقریب آئے گی یہ دین محمد کی طرف
خاک صحرا کی بہت چھان چکی ہے دنیا
جن کی راہوں میں بچھاتی رہی کانٹے کل تک
ان کا اب نقش قدم چوم رہی ہے دنیا
ان کی نسبت مرے عیبوں کو چھپا لیتی ہے
جب بھی رسوا مجھے کرنے پہ تلی ہے دنیا
کس طرح مجھ سے الجھنے کی یہ جرائت کرتی
میرے سرکار کے ٹکڑوں پہ پلی ہے دنیا
نعت گوئ کا شرف جب سے ملا ہے عالم
خیر مقدم کے لئے میرے کھڑی ہے دنیا