انکی تخلیق کے باعث ہی بنی ہے دنیا
نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
شاعر :عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
ان کی تخلیق کے باعث ہی بنی ہے دنیا
پھر بھی توہین رسالت میں لگی ہے دنیا
عنقریب آئے گی یہ دین محمد کی طرف
خاک صحرا کی بہت چھان چکی ہے دنیا
جن کی راہوں میں بچھاتی رہی کانٹے کل تک
ان کا اب نقش قدم چوم رہی ہے دنیا
ان کی نسبت مرے عیبوں کو چھپا لیتی ہے
جب بھی رسوا مجھے کرنے پہ تلی ہے دنیا
کس طرح مجھ سے الجھنے کی یہ جرائت کرتی
میرے سرکار کے ٹکڑوں پہ پلی ہے دنیا
نعت گوئ کا شرف جب سے ملا ہے عالم
خیر مقدم کے لئے میرے کھڑی ہے دنیا