ہر گھڑی پیش نظر روضئہ عالی ہوتا
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:03، 3 جولائی 2022ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم)
شاعر:عالم نظامی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ہر گھڑی پیش نظر روضئہ عالی ہوتا
میں جو دربار محمد کا سوالی ہوتا
میں سوا ان کے کسی کی نہ تمنا کرتا
کاش مجھ کو بھی عطا عشق بلالی ہوتا
روشنی ان سے نہ ملتی جو شعور حق کی
کوئی منصور نہ رومی نہ غزالی ہوتا
ان کی سیرت کو جو سینے سے لگا کر رکھتے
ہر قدم اپنا زمانے میں مثالی ہوتا
مار دی جاتی مرے منہ پہ عبادت عالم
دل مرا ان کی محبت سے جو خالی ہوتا