عبید اعظم اعظمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:54، 3 جولائی 2022ء از 49.32.225.14 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ==اللہ کا ہوا جو محمد کا ہوگیا== ===شاعر عبید اعظم اعظمی=== ====نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم==== اللہ کا...)

Jump to navigationJump to search

اللہ کا ہوا جو محمد کا ہوگیا

شاعر عبید اعظم اعظمی

نعت رسول آخر صل اللہ علیہ وسلم

اللہ کا ہوا جو محمد کا ہوگیا

رتبہ اُسے ملا جو محمد کا ہوگیا


اس کو ہے یہ پتہ جو محمد کا ہوگیا

اُس کا ہوا خدا جو محمد کا ہوگیا


نیکی کے کاروبار میں آگے گیا ہے کون

آگے وہی گیا جو محمد کا ہوگیا


شامل ملے گا بزمِ درودوسلام میں

اُس کا ہے یہ پتہ جو محمد کا ہوگیا


دل میں ہَوس کا نام ونشاں تک نہیں رہا

انسان بن گیا جو محمد کا ہوگیا


جلوے ہزار طرح کے ہیں تو رہا کریں

اُس کو کسی سے کیا جو محمد کا ہوگیا


پڑھتے رہو درود عبیداعظم اعظمی

قد اُس کا بڑھ گیا جو محمد کا ہوگیا