حضور نعت کا مطلع سجا دیا جائے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 17:06، 16 اگست 2020ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{ بسم اللہ }} شاعر : ندیم بھابھہ {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === حضور ﷺ نعت کا مطلع سجا دیا جائے حضور ﷺ عرض...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : ندیم بھابھہ

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضور ﷺ نعت کا مطلع سجا دیا جائے

حضور ﷺ عرض ہے چہرہ دکھا دیا جائے


حضور ﷺ سائیں حسن اور حسین کا ہوں مرید

حضور ﷺ مولا علی سے ملا دیا جائے


حضور ﷺ مجھ کو محبت ہے سائیں حمزہ سے

حضور ﷺ آپ کا نوکر بنا دیا جائے


حضور ﷺ سین کی آواز میں سرور بہت

حضور ﷺ شین کا مخرج بھلا دیا جائے


حضور ﷺ حضرتِ انصار کا چلے لنگر

حضور ﷺ ہم کو بھی کھانا کھلا دیا جائے


حضور ﷺ حسن پہ مغرور ہیں یہاں کے حسین

حضور ﷺ عرض ہے پردہ اٹھا دیا جائے


حضور ﷺ آپ کی صحبت کو ہم ترستے ہیں

حضور ﷺ وقت کو پیچھے ہٹا دیا جائے


حضور ﷺ آپ کے قدموں میں سر رکھا میں نے

حضور ﷺ عرض ہے سجدہ سکھادیا جائے


حضور ﷺ تنگ بہت ہیں فقیر دنیا میں

حضور ﷺ تختِ حکومت گرا دیا جائے


حضور ﷺ عشق پہ لوگوں کا اعتراض ہوا

حضور ﷺ اب تو انہیں بھی جلا دیا جائے


حضور ﷺ شہر بسائے ہیں حاکموں نے یہاں

حضور ﷺ ان کو مدینہ دکھا دیا جائے


حضور ﷺ تنگ بہت ہیں سعودیوں سے ہم

حضور ﷺ ان کو حرم سے ہٹا دیا جائے


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات