فروغ پاتی ہے اس در پہ حسنِ ظن کی "طرح"
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:04، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === فر...)
شاعر : مرزا حفیظ اوج
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فروغ پاتی ہے اُس در پہ حسنِ ظن کی ”طرح“
فضائے شہرِ مدینہ تو ہے عدن کی طرح
نبی کا ذکر ہو ملبوسِ حسنِ فکر و عمل
نبی کا اسوۂ کامل ہو پیرہن کی طرح
ہزار بار بھی ڈھونڈو تو اُن کی مثل نہیں
کوئی بھی دوسرا کب ہے؟ شہہِ زمن کی طرح
کہ لمسِ نعلِ محمد کا فیض جن کو مِلا
وہ ریگزار بھی مہکے سبھی، چمن کی طرح
مِلا ہے عطرِ محبت حضور کا جن کو
بروزِ حشر بھی مہکیں گے گلبدن کی طرح
حرم کیا ہے وِلائے حضور نے دل کو
نبی کا عشق ہے دل میں مرے دلہن کی طرح
کوئی بھی شہر مقابل نہیں ہے طیبہ کے
نہ اوجؔ کوئی وطن، شاہ کے وطن کی طرح
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||