جو مدحِ نبی میں ہیں ثنا خوان شب و روز

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:03، 20 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === جو...)

Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

جو مدحِ نبی میں ہیں ثنا خوان شب و روز

رہتے ہیں معطر وہ سخندان شب و روز


مدحت شہہِ کونین کی رُک سکتی ہے کیسے؟

جب واصفِ سرکار ہے قرآن شب و روز


ہر عالمِ امکاں کے مناصب، سبھی اعزاز

سرکار کی چوکھٹ پہ ہیں دربان شب و روز


اے کاش میں کہلاؤں ثنا گوئے محمد

مجھ پر بھی رہے نعت کا فیضان شب و روز


یہ اوجؔ تصدق ہے فقط میرے نبی کا

ہیں حلقہء رحمت میں گدایان شب و روز


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات