ضیا ہے روشنی ہے ان کی چوکھٹ
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:52، 18 فروری 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
شاعر : مرزا حفیظ اوج
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ضیا ہے روشنی ہے اُن کی چوکھٹ
مرے دل میں بسی ہے اُن کی چوکھٹ
وسیلہ بن گیا خلدِ بریں کا
”صدائیں دے رہی ہے ان کی چوکھٹ“
زمیں تا آسماں روشن ہوئے سب
کہ قطعِ تیرگی ہے ان کی چوکھٹ
گنہ گارو! نویدیں مغفرت کی
مسلسل دے رہی ہے ان کی چوکھٹ
دلِ مضطر ادب کی جا یہی ہے
مقامِ عاجزی ہے ان کی چوکھٹ
کیا ہے ظلم جانوں پر، چلے آؤ
شفاعت گہہ یہی ہے ان کی چوکھٹ
یہاں ہر اوجؔ آکر سرنگوں ہے
بہ بامِ آگہی ہے ان کی چوکھٹ
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||