مصطفیٰ سے جو جوڑا ہے خوش نہاد و خوش نصیب

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:19، 13 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === مص...)

Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مصطفی سے جو جُڑا ہے خوش نہاد و خوش نصیب

با محمد با خدا ہے خوش نہاد و خوش نصیب


دُور مدحِ مصطفی سے بد نصیب و بد خصال

فکر گر مدحت سرا ہے خوش نہاد و خوش نصیب


فیضِ آقا سے ہے روشن دل ہمہ اوقات اب

میرے سینے کا دِیا ہے خوش نہاد و خوش نصیب


ہے صراطِ حشر پر بھی مطمئن اُن کا غلام

ربّ ِ سلم سن رہا ہے خوش نہاد و خوش نصیب


خوش نصیبی خود ہے دربانِ فدایانِ نبی

ہر فدائے مصطفی ہے خوش نہاد و خوش نصیب


اوجؔ کی بھی حاضری بزمِ ثنا میں ہو گئی

اوجؔ بھی ادنیٰ گدا ہے خوش نہاد و خوش نصیب


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات