ذکرِ نبی کو کیجئے عنوانِ قلب و جاں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:40، 13 فروری 2020ء از مرزا حفیظ اوج (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === ذک...)

Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ذکرِ نبی کو کیجیے عنوانِ قلب و جاں

کہیے ثنائے شاہ میں دیوانِ قلب و جاں


اُترے نبی کا عشق رگ و پے میں اِس طرح

مہکے نبی کی نعت سے بُستانِ قلب و جاں


اندیشہء زوال نہیں جان و قلب کو

سلطانِ دو جہاں جو ہوں سلطانِ قلب و جاں


ہے ارتکازِ فکر مرا اُن کی ذات پر

وہ ہی ہیں دینِ من وہی ایمانِ قلب و جاں


آقا نگاہِ لطف کی بس بھیک چاہیے

کب سے بچھائے بیٹھا ہوں دامانِ قلب و جاں


قسمت مجھے بھی اوج ؔ پہ لائی ہے اب تو اوجؔ

مدحت کدہ ہی ہو گیا دالانِ قلب و جاں


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات