وجہِ تخلیقِ ہر دو جہاں آپﷺ ہیں
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 18:33، 28 جنوری 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : مظفر احمد مظفر {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === وجہِ تخلیقِ ہر دو جہاں آپﷺ ہیں باعثِ رونق...)
شاعر : مظفر احمد مظفر
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
وجہِ تخلیقِ ہر دو جہاں آپﷺ ہیں
باعثِ رونقِ گلستاں آپ ﷺ ہیں
اے امامِ صفِ انبیاءﷺ کیا کہوں
سارے نبیوں سے شیریں زباں آپﷺ ہیں
سر بہ سجدہ ملائک ہوئے عرش پر
حامئیِ عرش و شاہ ِ جہاں آپﷺ ہیں
ایک میں بھی ہوں مشتاقِ چشمِ کرم
ساری مخلوق پر مہرباں آپﷺ ہیں
بارِ عصیاں سے جھکنے لگی ہے کمر
ہے یقیں شافِع و رازداں آپﷺ ہیں
ذکرِصلی علی لب پہ کیونکر نہ ہو
روزِ محشر مرے پاسباں آپﷺ ہیں
سعیِ ظلمت کہ کافور ہو ہی گئی
نورِ ایمانِ بزمِ جہاں آپﷺ ہیں
میں غلام غلام غلام نبیﷺ
اور آقائے تختِ جہاں آپﷺ ہیں
آپ ہی مطلعِ نظمِ چرخِ کہن
مقطعِ نورِ کون و مکاں آپﷺ ہیں
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||