شمس الضحیٰ سا چہرہ قرآن کہہ رہا ہے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 02:05، 26 نومبر 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=اشفاق احمد غوری شاعر: اشفاق احمد غوری مشاعرہ : قرآن کہہ رہا ہے ...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: اشفاق احمد غوری

مشاعرہ : قرآن کہہ رہا ہے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شمس الضحیٰ سا چہرہ قرآن کہہ رہا ہے

میرا نہیں یہ گفتہ قرآن کہ رہا ہے


آواز پست رکھنا دربارِ مصطفیٰ میں

لا ترفَعُو کا جملہ قرآن کہہ رہا ہے


بخشے گا رب خطائیں جاؤ درِ نبی پر

جاؤوک میں ہے رستہ قرآن کہہ رہا ہے


گستاخِ مصطفیٰ کے دس عیب کھل گئے ہیں

جائز نہیں ہے نطفہ قرآن کہہ رہا ہے


گزرے دنوں سے بہتر محبوب تیرا ہر دن

بڑھتا رہے گا رتبہ قرآن کہہ رہا ہے


راضی کرے گا تجھ کو مالک عطائیں کر کے

وَلَسوف کا نوشتہ قرآن کہہ رہا ہے


اللہ نے کیا ہے ذکرِ حبیب اونچا

ارفع ہے ان کا درجہ قرآن کہہ رہا ہے


اللہ بھیجتا ہے اُن پر درُود پیہم

بھیجو یہ تُم بھی تحفہ قرآن کہہ رہا ہے

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات