پیکرِ نور خُدا ہیں آمنہ کی گود میں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:49، 3 اکتوبر 2019ء از محمد فیضان (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=|اطہرعبداللہ سوداگر شاعر : اطہر عبداللہ سوداگر === {{نعت }} === قل...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


اطہرعبداللہ سوداگر

شاعر : اطہر عبداللہ سوداگر


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

قلزم جو و سخا ہیں آمنہ کی گود میں

مخزنِ لطف وعطا ہیں آمنہ کی گود میں


جلوۂ شمعِ وفا ہیں آمنہ کی گود میں

مظہرِ شانِ خدا ہیں آمنہ کی گود میں


دو جہاں کے رہنما ہیں آمنہ کی گود میں

زینتِ ارض و سما ہیں آمنہ کی گود میں


گرمیِ محشر میں سب ان سے ہی مانگیں گے پناہ

وہ محمد مصطفےٰ ہیں آمنہ کی گود میں


اب زمانے کی سبھی تاریکیاں مٹ جائیں گی

پیکرِ نور خُدا ہیں آمنہ کی گود میں


راحتِ قلب و جگر ہیں ، مونسِ فکر و الم

دافعِ رنج و بلا ہیں آمنہ کی گود میں


دستگیرِ ناتواں و غمگسارِ بے کساں

شافعِ روزِ جزا ہیں آمنہ کی گود میں

جن کے پرتو سے منور ہے یہ ساری کائنات

مرحبا جلوہ نما ہیں آمنہ کی گودمیں


عظمتِ سرکار کا منکر تو آجا ہوش میں

دیکھ ممدوحِ خدا ہیں آمنہ کی گود میں


بن کے آئے رحمۃ للعالمیں ، ختم الرسل

ہر کسی کے مدعا ہیں آمنہ کی گود میں


صبح کی پہلی کرن پیغام اطہرؔ دے گئی

دونوں عالم کی ضیا ہیں آمنہ کی گود میں


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے اضافہ شدہ کلام