لطف و کرم کی خوشبو ہر سُو رچی بسی ہے

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 15:24، 17 ستمبر 2019ء از 110.36.181.119 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=اسلم فیضی شاعر : اسلم فیضی {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === لطف و کرم کی خوشبو...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

لطف و کرم کی خوشبو ہر سُو رچی بسی ہے

طیبہ کی ہر گلی میں جنت سجی ہوئی ہے


ذرّے بھی چاند تارے پتھر بھی ہیرے سارے

ہے اُن کا نور سارا ان کی ہی روشنی ہے


محبوبِؐ کِبریا کے جس جا قدم لگے ہیں

اُس جا پہ چاندنی ہے وہ جا چمک اٹھی ہے


غیروں کے در پہ جا کر کیوں کر میں بھیک مانگوں

میرا نبیؐ سخی ہے ، میرا نبیؐ سخی ہے


فیضیؔ میں کچھ نہیں ہوں لیکن قسم خدا کی

آقاؐ کا مَیں گدا ہوں قسمت مِری کھَری ہے

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات