میں جہاں بھی جاتا ہوں

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:56، 17 ستمبر 2019ء از 110.36.181.119 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=اسلم فیضی شاعر : اسلم فیضی {{ٹکر 1 }} === {{نعت }} === میں جہاں بھی جاتا ہ...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

شاعر : اسلم فیضی

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں جہاں بھی جاتا ہوں

آپؐ ہی کو پاتا ہوں


رحمتوں کی بارش ہے

نعت گنگناتا ہوں


آپؐ کے خیالوں سے

بزمِ دل سجاتا ہوں


آپؐ تھام لیتے ہیں

جب بھی ڈگمگاتا ہوں


آپؐ یاد آتے ہیں

خود کو بھول جاتا ہوں


جب درُود لب پر ہو

اِک سکون پاتا ہوں

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات