نبوت کا حتمی نشاں ہیں محمد ۔ شہناز شازی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:35، 21 جنوری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{#seo: |title=شہناز شادی |keywords=نبوت کا حتمی نشاں ہیں محمد ۔ شہناز شازی ، نعت، نعت گوئی ، نعت خوانی، نعت پ...)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعرہ : شہناز شازی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

نبوت کا حتمی نشاں ہیں محمدﷺ

محبت کا بحر رواں ہیں محمدﷺ


وجود جہاں لفظ 'کن' کا ہے مظہر

کلید ظہور جہاں ہیں محمدﷺ


"'رَفَعنَا لَکَ ذِکرَکَ" انﷺ کا رتبہ

سو عظمت کا اعلی نشاں ہیں محمدﷺ


مزملﷺ، مدثرﷺ، مطہرﷺ، منورﷺ

حسیں ناموں کی کہکشاں ہیں محمدﷺ


فلک تک رسائی، ملاقات رب سے

تحیر کی اک داستاں ہیں محمدﷺ


زوال وجود بتاں انﷺ کی آمد

کہ توحید کے ترجماں ہیں محمدﷺ


کروں نذر انﷺ کو درودوں کے تحفے

کہ امت کے روح رواں ہیں محمدﷺ


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات