کبھی بوسیدۂِ پوشاک نہیں ہو سکتے ۔ سہیل عابدی
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:00، 18 جنوری 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: link=سہیل عابدی شاعر: سہیل عابدی === {{نعت }} === کبھی بوسیدۂِ پوشاک نہیں ہو سکتے پیک...)
شاعر: سہیل عابدی
نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کبھی بوسیدۂِ پوشاک نہیں ہو سکتے
پیکرِ علم کبھی خاک نہیں ہو سکتے
۔ ہم ہیں توحید کے فانوس میں محفوظ ترین
اے ہوا! ہم خس و خاشاک نہیں ہو سکتے
۔ ہم ہیں اصحابِ محمد کے غلاموں کے غلام
ہم کسی طور خطرناک نہیں ہو سکتے
۔ دسترس شمس کی حرکت پہ رکھے جن کا بلال
ان کے قدموں میں کیوں افلاک نہیں ہو سکتے
۔ بھیجتے جو بھی ہیں اصحابِ محمد پہ سلام حشر میں وہ کبھی نم ناک نہیں ہو سکتے ۔ معرفت جن کو نہ ہو آلِ محمد کی سہیلٌ کچھ بھی ہوں، صاحبِ ادراک نہیں ہو سکتے
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
