وہاں مصطفی کو بلایا گیا ۔ نورین طلعت عروبہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:49، 31 دسمبر 2018ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)

(فرق) → پرانا نسخہ | Approved revision (فرق) | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نورین طلعت عروبہ

صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت گو شاعرہ

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وہاں مصطفی کو بلایا گیا

جہاں اور کوئی نہ آیا گیا


مرے دل کی خوش بختیاں دیکھیے

اسے نعت سے جگمگایا گیا


بصارت کو معراج حاصل ہوئی

نبی جی کا روضہ دکھایا گیا


دو عالم کے والی کے دربار میں

غریبوں کا رتبہ بڑھایا گیا ۔


مرا اس وسیلے پہ ایمان ہے

مجھے ہر غمی سے بچایا گیا ۔


جہاں دشت میں امتی تھے وہاں

کرم والا خیمہ لگایا گیا


درودوں کی خوشبو کی ترسیل کو

دہن والا غنچہ کھلایا گیا


جہاں موجِ سرکش مقابل ہوئی

وہیں ہم کو ساحل دکھایا گیا


زمیں پر جو جنت مدینے میں ہے

مجھے بھی وہیں پر بٹھایا گیا

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات