محسنِ عصر، خیرالبشر، مصطفےٰؐ آ گئے ۔ شاہین فصیح ربانی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 20:10، 26 نومبر 2018ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاہین فصیح ربانی === {{نعت }} === محسنِ عصر، خیرالبشر، مصطفےٰؐ آ گئے آدمیّت چلی اوج پر...)

Jump to navigationJump to search


شاہین فصیح ربانی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

محسنِ عصر، خیرالبشر، مصطفےٰؐ آ گئے

آدمیّت چلی اوج پر، مصطفےٰؐ آ گئے


موسمِ گل ہوا شوخ تر مصطفےٰؐ آ گئے

جگمگا اٹھے شمس و قمر مصطفےٰؐ آ گئے


ظلمتیں منہ چھپانے لگیں اور جانے لگیں

ہورہی ہے جہاں میں سحر، مصطفےٰؐ آ گئے


زندگی شادماں ہو گئی، جاوداں ہو گئی

باعثِ کائنات و دہر مصطفےٰؐ آ گئے


جہل کی تیرگی چھٹ گئی راہ سے ہٹ گئی

علم و حکمت کے چمکے گہر، مصطفےٰؐ آ گئے


اب بھٹکنے کا خدشہ نہیں، کوئی خطرہ نہیں

معتبر ہادی و راہبر مصطفےٰؐ آ گئے


محفلِ نعت ہے اوج پر، لوگ ہیں مفتخر

رحمتوں سے ہوئے بہرہ ور، مصطفےٰؐ آ گئے




اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات