سانچہ:منتخب مضمون
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 03:48، 20 اکتوبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
| اس ہفتے کا مضمون: حیرت و استعجاب اور حاضری کی سرشاری کی شاعری ۔ ڈاکٹر عزیز احسن | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
’’مدینے سے مدینے تک‘‘ میں شاعری کا جوبن دیکھنے والا ہے۔ ہر شعر کیفیت سے لبریز اور بیان کی متغزلانہ روایت سے جڑا ہوا ہے۔قمر وارثی کا تمام کلام غزل کے طور لکھا گیا ہے۔ نعتیہ غزل میں حضورِ اکرم ﷺ سے تخاطب کی صورت بھی ہوتی ہے اور دیدارِ آقاﷺ کے لیے تڑپ بھی۔ ہجرِ نبوی ﷺ کے احوال میں غزل کا وہ کرب آمیز لہجہ بھی بنتا ہے جو روایتی غزل کی تعریف کے سلسلے میں ’’ہرن کی اس ضعیف ، درد ناک، پُر سوز اور رحم انگیز آواز سے تعبیر کیا جاتا ہے جوشکاریوں میں پھنسنے کے بعد اس کے حلق سے نکلتی ہے‘‘ | |||||||