رضی الدین رضی
|
|
رضی الدین رضی [Razi ud Din] ملتان کے اہم شاعر، صحافی اور بلاگر ہیں ۔
رضی الدین رضی ملتان کہ اہم شاعر اور صحافی ہیں ۔ رضی الدین رضی کا اصل نام شیخ رضی الدین اوپل ہے ۔7 مئی 1965ءکو فیصل آباد میں پیداہوئے۔ ان کے والد شیخ ذکاءالدین اوپل کا ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیاتھا۔ رضی کی عمر اس وقت ساڑھے تین برس تھی۔رضی الدین رضی نے ابتدائی تعلیم فیڈرل پبلک سکول ملتان سے حاصل کی۔ 1980ءمیں میٹرک پاس کیا ۔ گورنمنٹ کالج سول لائنز سے گریجویشن کی۔رضی الدین رضی صحافت کے شعبے سے منسلک ہیں۔ انہوں نے 1983ءمیں روزنامہ سنگ میل سے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا۔روزنامہ نوائے وقت اور روزنامہ جنگ سمیت مختلف ا خبارات میں میگزین ایڈیٹر، نیوز ایڈیٹر اورڈپٹی نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دیئے۔الیکٹرانک میڈیا میں وسیب ٹی وی، دنیا ٹی وی اور پی ٹی وی سے منسلک رہے۔
تالیفات
رضی الدین رضی کی اب تک 18 کتابیں شائع ہوچکی ہیں جن میں تین شعری مجموعے بھی شامل ہیں۔ان کے فن اورشخصیت پر مختلف یونیورسٹیوں میں چارتحقیقی مقالے بھی شائع ہوچکے ہیں۔
نعتیہ خدمات
وہ ملتان سے گردوپیش کے نام سے آن لائن اخبار اور جریدہ کی ادارت کرتے ہیں۔ملتان پریس کلب کے فنانس سیکرٹری کی حیثیت سے انہوں نے 90ءکے عشرے میں ملتان پریس کلب کے سالانہ نعتیہ مشاعرے منعقد کرائے یہ مشاعرے 12ربیع الاول کو منعقد ہوتے تھے جن میں ملتان کے نامورنعت گو شعراءشریک ہوئے۔پریس کلب کے یہ نعتیہ مشاعرے چارسال تک جاری رہے اور ہرمشاعرے میں پڑھا جانے والا نعتیہ کلام ” مہکتے حرف“ کے نام سے کتابی صورت میں شائع کیاگیا۔
حمدیہ و نعتیہ کلام
سوال ، لمحہ وہ کون سا تھا کہ جب یہ دونوں جہان مہکے جواب ، میرے نبی جو آئے تو سارے کون و مکان مہکے
سوال، ظلمت کدے میں کیسے کرن بھلا روشنی کی آئی جواب، صحرا میں جیسے بارش خبر لئے زندگی کی آئی
سوال ، کیسے بچو گے ان سے جو ایک دوجے کو مارتے ہیں جواب ، شر سے اگر ہو بچنا تو ہم محمد پکارتے ہیں
سوال، عشق نبی میں تم نے کبھی بھی گریہ نہیں کیا ہے جواب ، روئے تو ہم بہت ہیں مگر دکھاوا نہیں کیا ہے
سوال ، بتلاؤ تو رضی خواب میں کبھی ان سے بات کی ہے جواب ، میں نے تو نعت ساری مکالمے میں کہی ہوئی ہے
مزید دیکھیے
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |
| نعت کائنات پر نئی شخصیات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
| |||||||
| "نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659 |
| نئے صفحات | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
