شہزاد ناگی
نعت کائنات سے
محمد شہزاد ناگی لاہور کے بہت معتبر اور سینئر نعت خواں ہیں جو آداب ِ نعت اور فن ِ نعت خوانی کا گہرا شعور رکھتے ہیں ۔ طبیعت کی بہت سادہ، ملنسار اور بے غرض انسان ہیں اور نعت سے بھی سچا عشق کرتے ہیں ۔ اسی عشق نے ان کے حلقہ احباب کو شہزاد ناگی نعت اکیڈمی، لاہور جیسے منظم ادارے میں تبدیل کر دیا ہے جہاں نسل نو کی لیے نعت خوانی کی تربیت کا اعلٰی انتظام کیا گیا ہے ۔ شہزاد ناگی کے شاگردوں میں ہونہاروں کی لمبی فہرست ہے اور نعت خوانی کے مقابلوں میں ان کے نام کا ڈنکا بجتا ہے ۔
|
اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔ |

| نعتیہ خدمات میں مصروف ادارے | |||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|
|
| |||||||
