خدا کی مرضی کے ترجماں آپ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 21:05، 1 جنوری 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم === شاعر: محمد اسامہ سرسری خدا کی مرضی کے ترجماں آپ ﷺ...)

Jump to navigationJump to search


نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم

شاعر: محمد اسامہ سرسری

خدا کی مرضی کے ترجماں آپ

ہیں وجہِ تخلیق دو جہاں آپ ﷺ

خدا کی قدرت کا اک نشاں آپ ﷺ

خدا کی رحمت کا گلستاں آپ ﷺ

"لسوف یعطیک" اتر رہا ہے

حضور! تاکہ ہوں شادماں آپ ﷺ

وہ راہ معراج بن رہی تھی

پہنچ رہے تھے جہاں جہاں آپ ﷺ

ہر ایک مومن کا دل ہے طیبہ

ہیں جلوہ فرما کہاں کہاں آپ ﷺ

ہوں کیوں نہ رشکِ جہاں صحابہ

کہ ان پہ ہردم تھے مہرباں آپ ﷺ

کبھی بھی لب پر "نہیں" نہیں تھا

ہمیشہ کہتے تھے ہاں ہی ہاں آپ ﷺ

سواد اعظم ہو کیوں نہ مسرور

کہ اس کے ہیں میرِ کارواں آپ ﷺ

ملائکہ, جن, بشر, خدا سے

درود پاتے ہیں ہر زماں آپ ﷺ

عذابِ شاتم یہی بہت ہے

کہ ہوں گے انعامِ عاشقاں آپ ﷺ

بہارِ جنت اسی لیے ہے

کہ ہوں گے یا مصطفی! وہاں آپ ﷺ

عطائے رب سے ہیں نعت گو ہم

ہوں کاش! جنت میں نعت خواں آپ ﷺ

رہا ہے موجود ازل سے قرآن

رہیں گے اس سے سدا عیاں آپ ﷺ